کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی سے متعلق صدر کو آگاہ کریں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی۔ ایوان صدر میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے جس وزیراعظم صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور کے پی کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔