اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم ٹی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے باقی 3 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ، عمران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم کے ہمراہ ادیس ابابا کیلئے روانہ کر دیا گیا ، 7اکتوبر کو پاکستان روانگی متوقع ہے ۔