کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور معصوم بچہ کی جان لے لی ، نارتھ ناظم آباد بلاک این میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ جانے والا کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا ، عوام نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹینکر کو جلانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل لے کر تھانے منتقل کردیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔