• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پراسیکیوٹر جنرل سندھ بادشاہ ہیں؟ سپریم کورٹ کو مذاق نہ بنائیں، جسٹس شہزاد

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹائون کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر دو ہفتہ کے التواء کی حکومتی استدعا مسترد کر دی ، جسٹس ملک شہزاد خان نے ریمارکس دیے کہ کیا پراسیکیوٹر جنرل سندھ بادشاہ ہیں؟ سپریم کورٹ کو مذاق نہ بنائیں ، اس عدالت میں ریاستی اداروں کے ساتھ بھی عام درخواست گزار جیسا سلوک ہوگا۔جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ کے روبروایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کیس کو دو ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ، عدالت نے فائل نہ ملنے کے عذر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ای میل اور واٹس ایپ پر فائلیں چلی جاتی ہیں، یہ محض تاخیری حربے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید