کراچی (ثاقب صغیر)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا شکار شہریوں کی جانب سے چھینے جانے والے موبائل فونز کی لوکیشن پولیس کو بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں جدید ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والی معلومات بھی پولیس کے لیے بے سود ثابت ہونے لگیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے والے شہریوں کی جانب سے موبائل فونز کی لوکیشن ٹریس کر کے پولیس کو بتائی گئیں تاہم پولیس اس کے باوجود نہ تو ملزمان کو گرفتار کر سکی اور نہ ہی موبائل فون برآمد کر سکی۔