اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل کی استدعا پر 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف عمران اور بشری کی اپیلوں کی سماعت ملتوی کر دی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تو وفاقی آئینی عدالت میں درخواست غیر موثر ہو جائیگی، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تودرخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرا کیس اگلے ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں لگ جائے گا۔