• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 سال سے کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا استعمال، معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر عدالتی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر لیا،وفاقی وزارت قانون اور پی ٹی اے کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیئے گئے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا پر عمر کی تصدیق کا قانون موجود نہیں،پیمرا ڈراموں اور اشتہارات کا کوڈ آف کنڈکٹ نافذ کرنے میں ناکام رہا ۔
اہم خبریں سے مزید