لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری و گرد و نواح کیلئے ایک بہترین علاج گاہ ثابت ہو رہی ہے۔