لاہور (خبر نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے سلسلے میں انگریزی کے پرچے کے دوران سخت مانیٹرنگ کی گئی۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مختلف امتحانی مراکِز کے اچانک دورے کیے، جن کے دوران مجموعی طور پر 9امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔