ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گلگشت کے علاقے میں تلخ کلامی پر دو افراد نے چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا پولیس نے اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کو بستی دین پور سے شاہد نے اطلاع دی کہ میرا بہنوئی شہباز ہمشیرہ مہناز بی بی گھر پر موجود تھے کہ پڑوسی دوبھائی شانی کارلی اور رمضان داخل ہوئے اور بہنوئی پر چاقو سے حملہ آور ہوکر زخمی کردیا جھگڑے کی وجہ عناد شہباز اور شانی کارلی کی گھر کے باہر تلخ کلامی ہوئی تھی ۔