• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی 6 سالہ بچہ سمیت دو افراد نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 6سالہ بچہ سمیت دو افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاون کے رہائشی سجاد نے بتایا کہ میرا بیٹا 6سالہ وقاص گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتا حملہ آور ہوا جس نے سر پر کاٹ کر شدید زخمی کردیا زخمی کو علاج معالجہ اور ویکسینیشن کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اسی جگہ کے رہائشی 20 سالہ حسنین افضل گھر جارہا تھا کہ تونسہ پلی کے قریب آوارہ کتے نے ہاتھ پر کاٹ لیا جس کے ہاتھ سے خون بہنے لگا ۔
ملتان سے مزید