• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکا ریسکیو آپریشن 5بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے 5 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 9 سالہ سہیل، 7 سالہ غلام مصطفیٰ، 7 سالہ شہزاد، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ علی اذان شامل ہیں بچوں کو ماڈل ٹاؤن چوک، گھنٹہ گھر چوک، کے ایف سی چوک کینٹ اور متی تل روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچے کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔
ملتان سے مزید