• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026ء کے رزلٹ کارڈز کا اجرا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026ء کے طلباء و طالبات کیلئے رزلٹ کارڈز کا اجراء کر دیا ہے، ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق، ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کر دیے گئے ہیں، جہاں سے وہ اپنے رزلٹ کارڈز حاصل کر سکتے ہیں، دوسری جانب پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز بھی ان کے داخلہ فارم پر درج کردہ پتہ جات پر ارسال کیے جا چکے ہیں؛ تاہم جن پرائیویٹ طلباء کو ابھی تک رزلٹ کارڈز موصول نہیں ہوئے، انہیں اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید