• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کے ملزم کی ضمانت منظور

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کی نیت سے اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم عبدالقادر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے رواں سال خاتون کو زیادتی کی نیت سے اغوا کر نے پر مقدمہ نمبر 181/26درج کیا اور اس مقدمہ کی بنیاد پر اسے گرفتار کر کے جیل بھجوانا چاہتے ہیں جبکہ وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید