• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس حکام کا گالف کلب کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس حکامکا گالف کلب کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،دورہ کے موقع پر ایس پی سٹی محمد شاہد اے ایس پیز کینٹ و یو ٹی ہلار خان چانڈیو اور محمد اسد سمیت دیگر افسران موجود تھے، گالف کلب میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں اور دیگر حفاظتی انتظامات کو چیک کیا، متعلقہ افسران نےسکیورٹی ڈیوٹی اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،سی پی او نے ہدایت کی کہ گالف کلب کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید