ملتان ( سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتاں صادق علی ڈوگر نے گزشتہ روز چارج چھوڑ دیا اور لاہور روانہ ہوگئے واضح رہے کہ چند روز قبل سی پی او ملتان کے عہدے پر ٹرانسفر کئے گئے تھے ملتان میں اختر فاروق کو سٹی پولیس آفیسر تعینات کیا گیا تھا جسکے بعد سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تاہم نئے سی پی او ملتان اختر فاروق تاحال ملتان نہیں پہنچے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سی پی او ملتان اختر فاروق آج جمعہ ملتان پہنچیں گے۔