ملتان ( سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتاردو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ گلگشت پولیس کو جاوید نے بتایا کہ دوران چیکنگ ٹیم نے نادرا آفس بوسن روڑ کو چیک کیا جہاں ملزمان عبدالستار اور بلال نے غیر قانونی طریقے سے پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے بھتہ خوری کرتے ہوئے پائے گئے جو موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پولیس نے گزشتہ روز ان دوافراد کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔