• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو بیرون ملک کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا ملزم گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ،شہری کو بیرون ملک کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے بہاولپور سرکل نے مقدمہ نمبر 160/2024 بجرم دفعہ 22B EO 1979 کے تحت درج کے اشتہاری ملزم سعید کو کامیاب چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ، گرفتار اشتہاری ملزم نے مدعیہ کے بیٹے کو بیرون ملک روزگار کا ویزہ پر دبئی بھجوانے کا جھانسہ دیکر 1لاکھ 95ہزار بٹور لیئے اور اچانک منظر عام سے غائب ہوکر روپوش ہوگیا تھاایف آئی اے نے مدعیہ کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جس میں اشتہاری تھا ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارا اور گرفتار کرلیا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید