• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح پارک کو بحال کر کے تھیم پارک بنانے کی تقریب آج ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ اور ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر انتظام جناح پارک کو بحال کر کے تھیم پارک بنایا جار ہا ہے۔ اس سلسلے میں شاندار تقریب ( گراؤنڈ بریکینگ) کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب,کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر ملتان اور ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن سمیت تقریب میں شہر کی سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات بھی شرکت کرینگی۔ گراؤنڈ بریکینگ تقریب کا آغاز بروز جمعے کو پانچ بجے جناح پارک میں ہو گا۔تقریب میں پارک کا مکمل پروجیکٹ ڈیزائن بھی شرکاء کو سکرین پر دکھایا جائیگا۔
ملتان سے مزید