ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر سے بی ایس 17، 18 اور 19 پے پیکیج کے تحت کام کرنیوالے ایس ایس ٹیز کا ڈیٹا طلب تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجابنے صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو خط جاری کرتے ہوئے پے پیکیج BS-17، BS-18 اور BS-19 کے تحت کام کرنے والے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (SSTs) کا الگ الگ (مرد و خواتین) ڈیٹا فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہ کہ مقررہ فارمیٹ پر تمام ضروری تفاصیل بشمول تاریخِ پیدائش، ریگولر سروس کی تاریخ اور پے پیکیج کے حصول کی تاریخیں 5 دنوں کے اندر ہارڈ اور سافٹ کاپی کی صورت میں ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریںیہ ڈیٹا ای میل اور آفیشل واٹس ایپ گروپس کے ذریعے فوری جمع کروانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ اسے مزید کارروائی کے لیے حکومت کو بھیجا جا سکے۔