لاہور (خبرنگار ) جمعہ کے اجتماعات میں علماء اور خطباء نے تحریک ختم نبوت میں مولانا مفتی محمود اور دیگر اکابرین کی خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پنجاب کے امیر مولانا محمد امجد خا ن نے کہا کہ مولانا مفتی محمود کا مشن اج بھی زندہ ہے اعقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کے لیے علماء اور عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انھوں نے مولانا مفتی محمود کی دینی، سیاسی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی اسمبلی میں قادیانیت کے باطل نظریات اور غلط عقائد کو دنیا کے سامنے پیش ائینی طریقے سے قوم اسمبلی سے متفقہ طور پر انہیں دائرہ اسلام سے خارج کروایا انھوں نے کھا ھے کہ مولانا مفتی محمود اور دیگر اکابرین کا یہ کردار تاریخ کا لازوال حصہ ھے ۔ مولانا مفتی محمود نے علماء کرام اور مذہبی طبقے کو سیاسی عمل کا فعال حصہ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جے یو آئی پنجاب مولانا محمد امجد خان، نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کھیں۔