• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُتھرا پنجاب کے تحت 150 ڈمپنگ سائٹس بنائی، ذیشان رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ساتھ یہاں چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف کے گرین پراجیکٹ اور سُتھرا پنجاب کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔ گرینڈ ٹاپ کی سی ای او مس یانگ چن جن Yang Chun Jun کی سربراہی میں چینی وفد میں پریذیڈنٹ وانگ جیان Wang Jian اور دیگر عہدیدار شامل تھ ملاقات میں چینی کمپنی نے پنجاب حکومت کو جدید سینی ٹیشن آلات اور متعلقہ سافٹ وئیر مہارت شئیر کرنے کی پیشکش کی۔ فریقین نے پنجاب میں لینڈفِل سائٹس اور ویسٹ ٹو انرجی کے شعبے میں تعاون کا بھی جائزہ لیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سُتھرا پنجاب کے تحت صوبے میں 150 ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی ہیں۔
لاہور سے مزید