• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کی نہروں کے کنارے سایہ دار درخت لگانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویژن کی نہروں کے کنارےبڑے اور سایہ دار درخت لگانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ، اس حوالے سے اپنی زیر صدارت اجلاس میںکمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ شجرکاری کے لیے نہر وار، ضلع وار اور تحصیل وار ایکشن پلان تیار کیا جائے، جس میں درختوں کی موزوں اقسام، پانی کی دستیابی، زمین کی ملکیت اور پودوں کی دیکھ بھال کو مدنظر رکھا جائے، شجرکاری کو منظم اور پائیدار بنانے کے لیے محکمہ انہار، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ ابتدائی مرحلے میں نہروں کے بیرونی کناروں اور دستیاب سرکاری اراضی پر شجرکاری کو ترجیح دی جائے،کمشنر نے کہا کہ جہاں نجی اراضی نہروں کے ساتھ واقع ہے، وہاں زمینداروں اور زمین مالکان کو شجرکاری کی جانب راغب کیا جائے، اجلاس میں محکمہ انہار کے افسران نے نہروں کے کناروں پر درخت لگانے کے حوالے سے تکنیکی پہلوؤں اور دستیاب جگہوں پر بریفنگ دی جبکہ محکمہ جنگلات نے جاری شجرکاری سکیموں، مجوزہ اہداف اور مختلف علاقوں میں درختوں کی دیکھ بھال سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا،کمشنرنے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام اضلاع اپنے تحصیل وار اور نہر وار اہداف، مجوزہ مقامات اور ٹائم لائنز پر مشتمل جامع ایکشن پلان پیش کریں۔
ملتان سے مزید