• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی نظام میں اصلاحات کابنیادی مقصد میرٹ ‘ جوابدہی کو یقینی بنانا ہے‘مزمل محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے جوبلی ہال میں ’’امتحانی اصلاحات میں گڈ گورنینس اور بورڈ ملازمین کا کلیدی کردار‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد نے کی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات کے چیئرمین مزمل محمود مہمان خصوصی تھے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزمل محمود نے کہا کہ امتحانی نظام میں اصلاحات کا بنیادی مقصد طلبہ کو شفاف اور منصفانہ ماحول فراہم کرنا اور امتحانات کے تمام مراحل میں میرٹ، شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانا ہے، تعلیمی بورڈز امتحانی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کی کارکردگی کا براہ راست اثر طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کے اعتماد پر پڑتا ہے، ضروری ہے کہ بورڈز میں قواعد و ضوابط کی پابندی، مؤثر نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے، اسامہ فضل ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ امتحانی اصلاحات کی کامیابی کے لیے صرف پالیسی سازی کافی نہیں بلکہ ان پر مؤثر عمل درآمد بھی ناگزیر ہے بورڈ ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی تاکہ امتحانات کے انعقاد، نتائج کی تیاری اور متعلقہ انتظامی امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر اعجاز احمدنے کہا کہ امتحانی نظام کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے میرٹ، شفافیت، نظم و ضبط اور جواب دہی کے اصولوں پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امتحانی نظام میں بہتری اور اصلاحات کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اس موقع پر رضوان نذیر ڈپٹی سیکرٹری ایچ او ڈی ڈاکٹر عبدالروف چیئرمین ڈیرہ غازی بورڈ خرم شہزاد قریشی ڈاکٹر عمران احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید