• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم نعمان گرفتار، مقدمات درج، لائبہ سے 93 لاکھ بٹورے

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں مقدمات درج کرلئے گئے ،ملزمان نے لائبہ سے93 لاکھ بٹورے تھے،اسلام آباد پولیس  حکام کے مطابق ایجنٹ بن کر فراڈ کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا گیا،  جب  کہ قبل ازیں تھانہ رمنا میں لائبہ  اعجاز کے قتل باالسبب کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ،ایف آئی آر نمبر 830 زیردفعات 322 ت پ  اور  34ت پ کے تحت درج کی گئی ،ادھر ایف آئی اے نے متوفیہ لائبہ اعجازسے فراڈ کرکے رقم بٹورنے پر ملزم نعمان اور اس کی ساتھی ملزمہ  فاطمہ سرور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ،ایف آئی آ ر کے مطابق  ملزمان نعمان اور فاطمہ سرور نے ملی بھگت سے لائبہ اعجاز سے  امریکا کا ویزا فراہم کرنے اور  اسکالر شپ دلوانے کے بہانے 93 لاکھ روپے بٹور ے،  جب کہ جعلی سکالرشپ اور یونیورسٹی ایڈمیشن آفر لیٹرز کے ذریعے متاثرہ خاندان کو دھوکا دیا گیا، 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اور باقی رقم نقد ادا کی گئی، ذہنی اذیت اور مالی دھوکہ دہی کے نتیجے میں لائبہ اعجاز نے خودکشی کی۔ 

اہم خبریں سے مزید