اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے دو اہم اداروں کامسٹس ہیڈکوارٹر اور پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)کے سربراہوں کے کنٹریکٹ کی میعاد رواں ماہ اکتوبر میں ختم ہو جائیگی جس کے بعد یہ ادارے بھی ریگولر سربراہوں سے محروم ہو جائینگےتاہم وزارت کی طرف سے ان اداروں کے نئے سربراہوں کی تقرری کیلئے تاحال پراسس شروع نہیں کیا گیا ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے چیئرمین (ایم پی ون سکیل)ڈاکٹر سید حسین عابدی کے کنٹریکٹ کی دوسری تین سالہ مدت میعاد 18اکتوبر کو ختم ہو جائے گی جبکہ کامسٹس ہیڈکوارٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نفیس ذکریا کے چار سالہ کنٹریکٹ کی میعاد رواں ماہ 30اکتوبر کو ختم ہو گی ، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کا بھی قوی امکان ہے جس کے باعث ان عہدوں پر بھرتی کا پراسس شروع نہیں کیا گیا ہے ۔