• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے دو سکالرز نے ایم فل مکمل کرلیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے دو اسکالرز نے کامیابی سے اپنے ایم فل مقالوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ڈگری مکمل کرلی۔ ان کی تحقیق کی نگرانی شعبہ صحافت و ابلاغیات جامعہ پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر علی عمران نے کی ۔ شاہد اللہ نے شمالی خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبہ میں یو ٹیوب وی لاگرز کے کردار پر علمی و دستاویزی تحقیق کی جبکہ عامر سہیل داوڑ نے شمالی وزیرستان کے صحافیوں کو انضمام کے بعد درپیش چیلنجز و خطرات پر تحقیقی مقالہ لکھا۔
پشاور سے مزید