• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ جانے کی خواہش، 5 ڈوبنے والے افراد میں پشاور کے 2 جگری دوست بھی شامل

پشاور (کرائم رپورٹر) یورپ جاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں پشاور کے دوبدقسمت دوست بھی شامل ہیں جو بہتر مستقل کی خاطر ترکی سے یورپین ملک کی طرف جارہے تھے تاہم وہ دونوں دوست بھی 3افراد کے ہمراہ سیلونیا ملک کے نہر میں پانی کے بے رحم موجوں کا شکار بن گئے۔ گزشتہ دنوں یورپ جاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 5نوجوانوں میں تہکال کے دورہائشی دوست سید فہدشاہ اور سید کریم بھی شامل تھے۔ان کے ورثاکے مطابق دونوں دوست تقریبا 6ماہ قبل قانونی طریقے سے پشاورسے روزگارکے سلسلے میں ترکی گئے جہاں وہ بسکٹ فیکٹری میں کام کر رہے تھے اور انہیں رہائش سمیت تمام سہولیات دستیاب تھیں تاہم اس دوران انہیں اٹلی جانے کا لالچ دیا گیا جس پر دونوں دوستوں نے اٹلی جانے کا فیصلہ کیا۔ ورثا نے بتایاکہ دونوں نے انہیں اطلاع نہیں دی اور چھپ کر اٹلی جانے کیلئے انہوں نے ایجنٹ سے رابطے کیے اور رقم کی ادائیگی بھی کی تاہم 24افراد کے ہمراہ یورپ منتقل ہوتے ہوئے وہ دونوں تین افراد سمیت سیلونیا ملک میں پانی میں ڈوب گئے۔ انہوں نے بتایاکہ آخری بار ان سے جب رابطہ کیا گیا تو فہد اور سیدکریم سریبیا ملک میں تھے۔ جواں سالہ دو دوستوں فہد اور سید کریم کی نعشیںپشاور پہنچا دی گئیں۔ دونوں کے موت کی خبر انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ ورثا کے مطابق سید فہدشاہ اور سید کریم کی نعشیں انہیں حوالے کردی گئیں ہیں جس کے بعد ان کے گھروں میں ماتم کا سماں ہے۔ فہد شاہ پشاور ہائی کورٹ میں وکیل کے ساتھ کام کرتا تھا جبکہ سید کریم رنگساز تھا۔ ورثا نے بتایا کہ فہد کی منگنی ہو چکی تھی اور واپسی پر وہ اس کی شادی کرانے کی تیاری کر رہے تھے تاہم اس کی نعش لائی گئی۔ اسی طرح 27سالہ سید کریم بھی غیرشادی شدہ تھا اور اپنے خاندان کا آسرہ تھا۔ دونوں بہتر مستقبل کی خاطر یورپ کی طرف جارہے تھے تاہم دوستی کایہ سفر ان دونوں کی موت پر ختم ہو گئی ہے۔
پشاور سے مزید