• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا، واردا ت کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فقیرآباد پولیس کے مطابق واقعہ میر وئس گڑھی کے علاقے میںگھر کے اندر پیش آیا ہے جہاں مدعی نصیر ولد سلیم ساکن تہکال سبحان آبادنے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ مسماۃ ثناءکی شادی کامل ساکن میروئس گڑھی سے ہوئی تھی اوران کے شادی کے 8سال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میاں بیوی کے درمیان گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے گھریلو تنازعہ چلا آرہا تھا۔ گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ میری بہن کو بہنوئی کامل نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا ہے۔ وہ جب ہمشیرہ کے گھر پہنچا تو اس کی نعش پڑی تھی۔
پشاور سے مزید