پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) ڈگر ضلع بونیر کو صفائی ستھرائی کیلئے فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کو ٹی ایم اے کے حوالے کردیا اس سلسلے میں ٹی ایم اے ڈگر کے دقتر میں ایک تقریب منعقد ہوا جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے بھائی عظمت خان، سابق تحصیل ناظم حاجی روزی خان اور ویلج کونسل چیئرمین نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں، مقامی منتخب نمائندوں اور معزز مشران کی بڑی تعداد نے موجود تھی صوبائی نے نئی گاڑیوں کی فراہمی کو علاقے میں بلدیاتی خدمات کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے مؤثر حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے ٹی ایم اے ڈگر کی عملی استعداد میں بہتری لانے اور بلدیاتی امور کی انجام دہی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی اس اقدام سے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر متعلقہ بلدیاتی خدمات کی بہتری کے لیے ادارے کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے میں معاونت حاصل ہوگی۔