• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے دیر پائیں میں ایک پر وقار تقریب

پشاور(جنگ نیوز)عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے دیر پائیں میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ دیر پائیں اور محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود ملک لیاقت خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت جبکہ ڈپٹی کمشنر دیر پائیں بشارت احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق) سید اکرم شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اسلام سمیت اساتذہ کرام اور طلباو طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود، زکوٰۃ و عشر ملک لیاقت علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی اس محنت کا صلہ انہیں دنیا کے ساتھ آخرت میں ضرور ملے گا۔ انہوں نے اساتذہ کے اعزاز میں بہترین تقریب کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بشارت احمدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم اساتذہ منانے کا مقصد اساتذہ کو ان کی محنت پر خراج تحسین پیش کرنا اور معاشرہ میں ان کے مثبت کردار اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے۔
پشاور سے مزید