• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی میں ’آر سی ٹی ویک‘ رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائلز پر ایک روزہ ریسرچ سمپوزیم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل کالج میں ’’آر سی ٹی ویک‘‘ رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائلز کے موضوع پر ایک روزہ ریسرچ سمپوزیم کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ سمپوزیم میں ماہرین تعلیم، معالجین، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب تھے۔ انہوں نے ادارے میں مضبوط تحقیقی ماحول کے فروغ، معیاری کلینکل تحقیق، جدت اور شواہد پر مبنی طبی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔سمپوزیم میں چار سیشنز منعقد ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائلز کے بنیادی تصورات، اسٹڈی ڈیزائن اور عالمی معیارات پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر اختر شیرین نے پروٹوکول سے اشاعت تک کلینکل ٹرائلز میں معیار اور تحقیقی دیانت داری کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ ارم ہادی نے کنسورٹ گائیڈ لائنز، شفافیت اور تحقیقی نتائج کی معیاری رپورٹنگ کی اہمیت بیان کی جبکہ ڈاکٹر مسعود جاوید نے آر سی ٹی مقالوں کی اشاعت، عام تحقیقی غلطیوں اور اشاعتی اخلاقیات کے حوالے سے ایڈیٹر کے نقطۂ نظر سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ کے ایم سی/کے ٹی ایچ پروفیسر ڈاکٹر اقبال حیدر کی تصنیف ’’پریکٹیکل کلینکل ایگزامینیشن: پاکٹ کمپینین‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔آر سی ٹی ویک کے منتظمین میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال حیدر، وائس ڈین کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محسن شفیع، اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ ڈاکٹر سلیمان الہیٰ ملک اور چیئرمین اسٹوڈنٹس ریسرچ کمیٹی ڈاکٹر جہان حسن شامل تھے۔
پشاور سے مزید