اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو کالنگ اور بہتر انٹرنیٹ سروس کے لیے موبائل فون کی درست نیٹ ورک سیٹنگز اور جدید ٹیکنالوجیز وائس اوور ایل ٹی ای ، وائی فائی کالنگ اور وی او وائی فائی کے مؤثر استعمال کے بارے میں آگاہ کیا ہے تاکہ ٹیلی کام صارفین اپنے کالنگ اور موبائل انٹرنیٹ کے تجربے کو بہتر بنا سکیں۔