اسلام آباد (اسرار خان،خالدمصطفی)عالمی طلب میں اضافے کے پیشِ نظر پاکستان اہم معدنیات کا عالمی مرکز بننے کا خواہاں، بہتر طرزِ حکمرانی اور سیکورٹی سے معدنی برآمدات 8 ارب ڈالر اور معاشی ترقی 6 فیصد تک بڑھنے کی توقع۔ پاکستان اپنی اندازاً 8 ٹریلین ڈالر مالیت کی معدنی دولت کو غیر ملکی سرمایہ کاری، برآمدات اور صنعتی ترقی کے ایک بڑے ذریعے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔