پیرس (رضا چوہدری / اے ایف پی)فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، روزمرہ اخراجاتِ زندگی میں ہوشربا اضافے، تعلیمی اداروں کے مسائل اور عوامی خدمات میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا ہے،ہفتے کو پیرس سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ،جلسے جلوس ہوئے اور پہیہ جام رہا،اس موقع پر میٹرو اسٹیشن بند اورٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم رہا،کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کےمابین جھڑپیں بھی ہوئیں،سرکاری املاک اور تجارتی دفاترکونذر آتش کئے جانےکی بھی اطلاعات ہیں،لیون میں سیاحتی دفترکو نذر آتش کردیا گیا، لیل شہر میں مظاہرین نےمیئر کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑکی ، مظاہرین کی جانب سے صدر میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔ پولیس نے 272 افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔