اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں16ہزار سے زائد رنز بنا کر پانچویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے، وہ ٹیسٹ، ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 2انٹرنیشنل سنچریاں،111نصف سنچریاں بھی کرچکے ہیں۔ بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16ہزار سے زائد رنز بنانے کا سنگ میل گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں عبور کیا، 32 سالہ بابر اعظم انٹرنیشل کرکٹ میں 16 ہزار 38 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار 771جبکہ 144 ون ڈے میں 6 ہزار 671 اور 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4 ہزار 596 رنز بنائے ہیں، وہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر3 2 انٹرنیشنل سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں،پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں لیجنڈری بیٹر انضمام الحق سرفہرست ہیں، جنہوں نے 495 میچوں میں 20 ہزار 541 رنز بنائے۔