• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان شہید

ریاض(شاہد نعیم،نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے نجران میں سعودی نیشنل گارڈ کا ایک فضائی نگرانی کرنے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں افسر شہید ہوگئے۔ سعودی اتحاد کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا،حوثی باغیوں کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو انہوں نے نشانہ بنایا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اتوار کو بتایا کہ اے ایچ سکس آئی طرز کا فضائی نگرانی کرنے والا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث سعودی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید