• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں اختر علی سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں ریحان احمد سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شیرا کوٹ میں شاہ میر خان سے 3لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں راشد محمود سے 3لاکھ 5ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شالیمار میں محمد عثمان اور مانگا منڈی میں علی رضا کی گاڑیاں جبکہ اچھرہ سے احمد حسن، لوہاری گیٹ سے محمد بلال اور نصیر آباد سے عامر حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید