لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز کے علاقے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔اس سلسلے میں ہاسٹل نمبر 1 سے ملحقہ گراؤنڈ میں شجرکاری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹ افیئرز،اسٹیٹ اینڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، اقامتی آفیسر دوئم پروفیسر ڈاکٹرعبدالماجد خان،چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبرخان، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر شاہزیب خان،شجر دوست خضر ولی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔