لاہور (خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں کیاگیا۔عوامی شنوائی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز) ایپا EPA شرجیل حفیظ وٹو،چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے نے شرکت کی۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے اور کنسلٹنٹس نے شرکاکوماسٹر پلان 2050کی ضرورت و اہمیت بارے آگاہ کیا گیا کہ عوامی شنوائی میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق دی گئی تجاویز کاجائزہ لیا جائے گا۔ڈائریکٹرپنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی فوزیہ اکرم نے سموگ، ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل کے متعلق بریفنگ دی