• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ریلوے اور اے جی ایم مکینیکل کا واشنگ لائنز لاہور کا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ

لاہور(جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ نے ایڈیشنل جنرل مینجر مکینیکل راحت مرزا کے ہمراہ واشنگ لائنز لاہور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران واشنگ لائنز میں مینٹیننس اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بزنس ایکسپریس ٹرین کا تفصیلی معائنہ کیا اور ٹرین کی صفائی ستھرائی، مرمتی کاموں اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد عمران نے بزنس ایکسپریس کی مینٹیننس کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور متعلقہ امور پر جامع بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید