لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں گندے پانی کے جوہڑ سے نامعلوم شخص کی گلی سڑی لاش برآمد پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق لاش کئی روز پانی میں رہنے کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی ہے جس کی شناخت کرنا مشکل ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں کہ اس کا قتل ہوا ہے یا اتفاقی حادثہ پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے