کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دارالحکومت ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملوں کے خطرے کے باعث جمعہ کو روس کی فضا میں افراتفری دیکھی گئی۔ حملوں کی وارننگ پر روس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ماسکو کے تمام چاروں بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی۔ فضائی حدود بیشتر وقت مکمل طور پر خالی دیکھی گئی۔ حکام کے درجنوں طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا، تقریباً 175 پروازیں منسوخ جبکہ 630 تاخیر کا شکار ہوئیں۔