• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 20 سے زائد جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

چرچ پر مہلک حملے میں ملوث مشتبہ افراد کے شام میں سرگرم شدت پسند گروہوں سے روابط سامنے آنے کے بعد اردن کی فضائیہ نے جنوبی شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کر دیے۔

اردنی وزیر مواصلات کے مطابق کل رات جنوبی شام میں فضائی حملوں کا ہدف داعش کے ٹھکانے تھے، داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد اردن نے شام کے ساتھ مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ممالک اردن اور شام انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔

اردنی وزیر مواصلات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردن نے شہریوں کی موجودگی کی اطلاعات والے مقامات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا، تاہم شام میں شہری ہلاکتوں پر افسوس ہے اور شامی حکام سے رابطے میں ہیں۔

 شامی حکام کے مطابق گزشتہ روز اردن کے فضائی حملوں میں 3 بچوں اور 1 خاتون سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب حملوں کے بعد شام نے اردن کے ساتھ اپنی واحد مسافر اور تجارتی سرحدی گزر گاہ نصیب بند کر دی، جس کے باعث دونوں جانب آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔

گزشتہ ہفتے اردن کے جنوبی شہر کرک میں 1 چرچ پر دہشت گرد حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید