اردن کی شاہی فضائیہ نے جنوبی شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اردن فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے چرچ پر حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں شامی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ اردن کے جنوبی شہر کرک میں گرجا گھر پر دہشتگردوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔