اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے محکمہ کسٹمز کے تمام فیلڈ دفاتر کو خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کیلئے مختص کوٹے سمیت سرکاری ملازمین کی سالانہ افرادی قوت کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے 23اکتوبر 2026ء کے مراسلے کے مطابق تمام چیف کلکٹرز، ڈائریکٹر جنرلز، کلکٹرز اور ڈائریکٹرز کسٹمز کو یکم جولائی 2026ء تک کی منظور شدہ اسامیوں، کام کرنے والے ملازمین اور خالی آسامیوں کی تفصیلات مقررہ فارمیٹس میں ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔