راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) 26 اور 27ویں ترمیم پر تحفظات، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہو گئے ، صدرکو استعفیٰ ارسا ل کر دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی کاجوڈیشل کمیشن نےاپریل 2026 میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ تبادلہ کیا تھا۔جس کے بعدوہ لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی میں دسویں نمبر تھے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 11 فروری 2032 میں ریٹائرڈ ہونا تھا ،رواں برس مستعفی ہونے والے تیسرے جج ہیں۔ان سے قبل جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران بھی استعفی ہوچکے ہیں۔صدر مملکت کو بھجوائے کے استعفی میں جسٹس محسن اختر کیانی نے مستعفی ہونے کی تین وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے۔