• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا، ڈاکٹروں نے دونوں کا طبی معائنہ کیا،میڈیکل ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے، اس دوران میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی ۔ جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی میڈیکل ٹیم سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچی جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کاطبی معائنہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید