• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول، چوتھا روز موسیقی، فلم، تھیٹر اور رقص کے نام

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر، اخترعلی اختر) تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا روز موسیقی، فلم، تھیٹر اور رقص کے نام رہا، جس میں پاکستانی فلم ’’وکھری‘‘کی اسکریننگ کی گئی، ہزاروں شائقین کا زبردست جوش و خروش، جنگ اور جیو میڈیا پارٹنر ز ہیں۔ عالمی ثقافتی میلے کے چوتھے روز کا آغاز بین الاقوامی میوزک ماسٹر کلاس سے ہوا، جس میں متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے معروف میوزیکل گروپ ALIF DUO نے خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا۔ ماسٹر کلاس کا موضوع ’’Strings, Harmony and Counterpoint‘‘ تھا۔ فنکاروںSeulki Lee اورAntonin Le Faure نے شرکاء کو موسیقی کی عملی تربیت فراہم کرتے ہوئے وائلن، وائیولا (Viola) اور چیلو (Cello) بجانے کی تکنیکی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کلاسیکی مغربی موسیقی کی باریکیوں، ہم آہنگی اور تال میل کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ورکشاپ کے دوران Antonin Le Faure نے کہا کہ انہوں نے ایشیائی، افریقی اور دیگر ممالک کی موسیقی سیکھی ہے۔ موسیقی سیکھنے کے لئے تجسس کا ہونا ضروری ہے اور اس کا ہر سُر ایک خاص اہمیت اور کردار رکھتا ہے۔ موسیقی کو سیکھنے کے لئے اسے محسوس کرنا بھی ضروری ہے۔ Seulki Lee نے کہا کہ موسیقی میں ایک سُر کی معمولی سی تبدیلی بھی واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) کبھی بھی اس پیشے کی جگہ نہیں لے سکتی کیونکہ موسیقی کے ذریعے ہم اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید