• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران گورنر راج سے باخبر تھے، اچھا ہوا حکومت ختم ہوئی کا بیان نہیں دیا، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر /سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہاہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات خوش آئند ہے ، عمران خان سے ہونے والی یہ ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی ،سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان ایمرجنسی اور گورنر راج کے بارے میں آگاہ تھے، ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ عمران خان نے کہا ہو کہ اچھا ہوا کے پی حکومت ختم ہو گئی،اسکی تردید کرتا ہوں ،سلمان صفدر نے بتایا کہ دوران ملاقات میں بانی نے زیادہ سیاسی بات نہیں کی،سلمان صفدر اڈیالہ سے کوئی ایسی بات لے کر نہیں آئے جس سے سیاسی خبر بنے،منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر کبھی ریاست مخالف بیانیہ کو سپورٹ نہیں کیا ہم برملا کہتے ہیں کہ حکومت،فوج،ریاست ہماری ہے، پہلے پاکستان اسکے بعد سیاست ہے۔

اہم خبریں سے مزید